24 مئی ، 2013
اسلام آباد…وزارت قانون نے ایک ہزار سی سی سے بڑی نجی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوانے پر پابندی کی سمری اعتراض لگا کر واپس کردی اور کہا ہے کہ یہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم سے ایک ہزار سی سی سے بڑی نجی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوانے پر پابندی کی منظوری حاصل کر کے وزارت قانون کو رائے کے لیے سمری بھجوائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے سمری پر اعتراض لگایا ہے کہ نگراں حکومت یہ فیصلہ نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس کا یہ مینڈیٹ ہے۔ ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوانے پر پابندی پر 25مئی سے عملدرآمد شروع ہونا تھا۔