24 مئی ، 2013
مظفر آباد … مظفر آباد کے قریب کوہالہ کے مقام پر تعمیراتی کام کے دوران مرکزی شاہراہ پر مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں گاڑیوں سمیت انٹرا کشمیر تجارت کیلئے وقف ٹرک بھی پھنس گئے ہیں۔ کوہالہ مظفر آباد شاہراہ پر تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا جس سے شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ ٹریفک کی بندش کی وجہ سے انٹرا کشمیر ٹریڈ کے سامان سے لدے ہوئے درجنوں ٹرک بھی کوہالہ کے قریب برسالہ کے مقام پر پھنس گئے ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی تعمیر این ایچ اے کے تحت ہو رہی ہے، شاہراہ پر ٹریفک بحال رکھنا بھی این ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔