پاکستان
24 مئی ، 2013

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کو مسافروں تک رسائی دے دی گئی

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کو مسافروں تک رسائی دے دی گئی

لندن … برطانوی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پی آئی اے کے طیارے کو اتارنے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا، ہائی کمیشن کے عملے کو مسافروں تک رسائی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے واقعے سے متعلق حقائق جاننے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد ہائی کمیشن کے افسروں کی ایک ٹیم اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ بھیجی گئی تاکہ کوئی مسافر اگر ضرورت محسوس کرے تو اسے قونصلر رسائی دی جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے افسران پاکستانی حکام کے ساتھ پی آئی اے کے عہدے داروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :