پاکستان
24 مئی ، 2013

کراچی : مزید دو علاقوں میں پانی میں کلورین کی کمی کا انکشاف

کراچی : مزید دو علاقوں میں پانی میں کلورین کی کمی کا انکشاف

کراچی…کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاوٴن میں پانی کے نمونوں میں کلورین کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد نگلیریا کمیٹی نے شہر کے مزید دو علاقوں سے حاصل کئے جانے والے پانی کے نمونوں میں کلورین کی کمی کا انکشاف کیا ہے۔ پانچ رکنی کمیٹی نے تین روز میں شہر کے138 سے زائد مقامات سے پا نی کے نمونے حاصل کیے ہیں جن میں سے 20 سے زائد نمو نوں میں کلورین کی کمی کا انکشاف ہو ا ہے۔ان علاقوں میں بلدیہ ٹاون کے آٹھ ،کورنگی ٹاون کے سات، نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی اور اورنگی ٹاوٴن ساڑھے پانچ نمبر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

مزید خبریں :