24 مئی ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں نے سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلائے فیصل آباد میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آج بھی محنت کشوں اور مزدوروں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ان کے کام بند اور لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ بھی بند کردی جس سے ٹریفک معطل رہی۔