24 مئی ، 2013
حیدر آباد … حیدر آباد میں اہل سنت والجماعت نے جھنگ این اے 89 اور پی پی 78 پر مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں این اے 89 اور پی پی 78 سے مولانا احمد لدھیانوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے لیکن حکومت نے متحدہ دینی محاز کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ عوام میں پایا جانے والا غم وغصہ کم ہوسکے۔