پاکستان
24 مئی ، 2013

این اے 103 : 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل کئے گئے، سائرہ افضل

این اے 103 : 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل کئے گئے، سائرہ افضل

لاہور … این اے 102 سے مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل کا کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے این اے 103 اور پی پی 107 کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سائرہ افضل نے کہا کہ این اے 103 اور پی پی 107 کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے جاری کئے گئے اور ان میں رد و بدل بھی کیا گیا ، 4 ہزار ووٹ مسترد کردیئے گئے۔ سائرہ افضل کا کہنا تھاکہ این اے 103 اورپی پی107 کے 36 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ پیپرز ہی غائب کر دیئے گئے ۔

مزید خبریں :