پاکستان
09 مارچ ، 2012

سینیٹ میں انسانی حقوق کمیشن کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں انسانی حقوق کمیشن کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد… سینیٹ کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت شروع ہوا تو قائد ایوان نیئربخاری نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ انسانی حقوق کمیشن کے قیام کا بل پیش کیا، ایوان نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پروفیسر خورشید نے کہاکہ کوشش کی گئی ہے کہ کمیشن حقیقی طور پر آزاد ہو، اس قانونی بل کے مطابق انسانی حقوق کے غیرسرکاری اداروں کو اب بیرونی امداد حکومتی منظوری سے ہی ملے گی۔

مزید خبریں :