پاکستان
09 مارچ ، 2012

مشرف کے 9مارچ کے اقدام کے خلاف جنوبی پنجاب میں یوم سیاہ

مشرف کے 9مارچ کے اقدام کے خلاف جنوبی پنجاب میں یوم سیاہ

ملتان… آج ملک بھر میں وکلاء سابق صدر پرویز مشرف کے 9 مارچ کے اقدام کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ضلعی اور تحصیل بارز کے وکلاء آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پانچ سال قبل آج ہی کے دن چیف جسٹس افتحار محمد چودھری کو معزول اور نظر بند کردیا تھا۔ڈیرہ غازی خان،چیچہ وطنی،مظفر گڑھ، بہاولپور، بہاولنگر، اور رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں میں وکلاء نے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ملتان میں احتجاجی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وکلاء برادری کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔نوشہروفیروز میں وکلاء نے مظاہرہ کیا۔نوشہرہ سمیت خیرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء کے احتجاج کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید خبریں :