09 مارچ ، 2012
ملتان… ملتان میں سائیکل پنکچر لگانے والی ایک دوکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ملتان کے علاقہ دیوان دا باغ میں آج سائیکل پنکچر لگانے والی ایک دوکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دوکان مالک غلام قادر ، دوکان میں ملازم صدیق اور عمر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر میٹر نہ ہونے کی وجہ سے پھٹا جس کے باعث گیس کا پریشر زیادہ ہو گیا سلنڈر پھٹنے سے دوکان کی چھت بھی اڑ گئی۔