26 مئی ، 2013
نیویارک…امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے دو افراد ہلاک ہوگئے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، ٹیکساس کے علاقے سین اونٹینو میں بارش کے بعد سیکڑوں افراد گھروں اور کاروں میں پھنس گئے ، ایمرجنسی ورکرز نے کشتیوں کی مدد سے 2 سو رہائشی افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا، سیلاب میں لاپتہ ہونے والے لڑکے کی تلاش کی جارہی ہے ۔ مختلف کاوٴنٹیز میں متعدد سڑکیں بند کردی گئیں ، مئیر Julian Castro نے ڈرئیواروں کوسیلاب والے علاقے میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے ۔