پاکستان
26 مئی ، 2013

وزیراعظم کا انتخاب، حصہ لینے کا مقصد جمہوری عمل جاری رکھناہے، جاویدہاشمی

وزیراعظم کا انتخاب، حصہ لینے کا مقصد جمہوری عمل جاری رکھناہے، جاویدہاشمی

ملتان…پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزارت اعظمی پر انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد جمہوری عمل کو جاری رکھنا ہے ان کی کسی بھی شخصیت سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف واضح اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپنی قوم کی ترجمانی کرے گی ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے مینڈیٹ کا بھی بھاری دھاندلی کے باوجود احترام کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جنرل انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ عدلیہ کا بھی کوئی قابل ذکر کرادار نہیں تھا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دس مختلف حلقوں سے منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ڈرون حملے کو رکوانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :