پاکستان
09 مارچ ، 2012

ساڑھے پانچ سو سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی روکنے کیخلاف حکم امتناعی

 ساڑھے پانچ سو سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی روکنے کیخلاف حکم امتناعی

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے گیس لوڈمینجمنٹ پالیسی کے تحت پنجاب کے ساڑھے پانچ سو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔عدالت نے یہ حکم سی این جی اسٹیشنز کے مالکان محمد حسین وغیرہ کی درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم، اوگرا اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کو نوٹس بھی جاری کر دئیے۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ گیس لوڈمینجمنٹ پالیسی آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، اس پالیسی کی وجہ سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہے ہیں بلکہ عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے، عدالت اس ا مر کا نوٹس لے اور گیس کی بندش کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :