09 مارچ ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ میں نمازجمعہ کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، حساس مقامات پرفورسزکی تعیناتی کے علاوہ گشت بھی جاری ہے۔ایس پی سیکیورٹی کوئٹہ احمدسلطان نے جیونیوزکوبتایاکہ کوئٹہ میں نمازجمعہ کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں مختلف علاقوں میں پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری اورایف سی کے ایک ہزارسے زائداہلکارامام بارگاہوں،مساجداوراہم کاروباری مراکز پرسکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اورنمازیوں کوتلاشی کے بعدمساجداورامام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔پرنس روڈ،میکانگی روڈ،علمدارروڈ،ہزارہ ٹاون میں مساجداورامام بارگاہوں کو جانے والی شاہراہوں کورکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیاگیاہے اسکے علاوہ شہرکے دیگرحساس مقامات پرپولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات ہیں۔شہرکے داخلی اورخارجی راستوں پربھی چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔