09 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں سے 50 شہریوں سے موبائل فونز چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات پولیس میں رپورٹ کئے گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 شہریوں سے اسلحے کے ذور پر موبائل فونز چھین لئے گئے یا چوری ہوگئے،جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے 8 گاڑیوں اور 41 موٹر سائیکلیں بھی چھین لی گئیں یا چوری ہوئیں ،جن کی رپورٹ پولیس میں کی گئی ہے۔