پاکستان
27 مئی ، 2013

نئی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب ،وزیر اعظم کا انتخاب5جون کو ہوگا

 نئی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب ،وزیر اعظم کا انتخاب5جون کو ہوگا

اسلام آباد… نومنتخب ارکان قومی اسمبلی یکم جون کو حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق یکم جون کو اجلاس بلانے کی سمری اب سے کچھ دیر بعد صدر مملکت کو روانہ کی جانے والی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے دو جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،3 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ عمل آئے گا۔ 4جون کو وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ،جبکہ نئے وزیراعظم کا انتخاب 5 جون کو ہو گا۔

مزید خبریں :