پاکستان
27 مئی ، 2013

بجلی کا بڑھتا بحران ، وزیر اعظم کی ہدایت پر10ارب جا ری

بجلی کا بڑھتا بحران ، وزیر اعظم کی ہدایت پر10ارب جا ری

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے تیل کی خریداری کیلئے وزارت پانی وبجلی کو دس ارب روپے جاری کردیئے،وزیراعظم نے56.4 میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے کو 48گھنٹے کے اندر قومی گرڈ سے منسلک کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی توانائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے وزارت پانی وبجلی کو دس ارب جاری کردیئے ہیں۔وزیراعظم نے یہ رقم فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے جھم پیر میں ترک کمپنی کی طرف سے لگائے گئے 56.4 میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے کے تمام تقاضے بلاتاخیر مکمل کرنے اور اسے 48 گھنٹے کے اندر قومی گرڈ سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔حیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسروزیراعظم کو بتایا کہ ونڈ مل پراجیکٹ سے قومی گرڈ کو بجلی کی منتقلی کے لئے لائنیں بچھا دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :