پاکستان
27 مئی ، 2013

پٹ فیڈر بیرون میں زمین کا تنازع ،مسلح تصادم میں 3 افراد ہلاک

پٹ فیڈر بیرون میں زمین کا تنازع ،مسلح تصادم میں 3 افراد ہلاک

جعفر آباد… سوئی کے علاقے پٹ فیڈر بیرون میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ جعفر آباد کے سرحدی علاقے سوئی میں پیش آیا جہاں ایک قبیلہ کے افراد پٹ فیڈرز کنال کے ساتھ اپنی زمینوں کے سامنے شگاف پر کررہے تھے کہ مسلح گروپ نے فائرنگ شروع کردی جس سے 3 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لیویز ز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ۔

مزید خبریں :