27 مئی ، 2013
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز غیر آئینی ہونے کی بنا پر تحلیل کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ججوں کے نام تجویز کرنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے الیکشن ٹریبونل غیر آئینی ہونے کی بنا پر تحلیل کردیئے گئے۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 3ٹربیونل کے ججز کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا۔