27 مئی ، 2013
لاہور… پنجاب اسمبلی کااجلاس یکم جون کو طلب کر لیا گیا،گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔پہلے دن نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے صوبائی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ابوالحسن نجمی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس یکم جون صبح10 بجے بلایاگیاہے ، گورنرپنجاب مخدوم احمدمحمودنے سمری پردستخط کردیئے ہیں،ذرائع کے مطابق پہلے دِن اسپیکررانا محمد اقبال اجلاس کی صدارت کریں گے،اورنومنتخب ارکان ان سے حلف لیں گے،اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر اور قائد ایوان کے انتخاب کے لیے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کئے جائیں گے ، نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پہلیہی نامزد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے 6 جون کو حلف اٹھانے کی تاریخ دے چکے ہیں ۔