27 مئی ، 2013
شانگلہ …ضلع شانگلہ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پورن خان بہادر شانگلہ کے علاقے الوچ سے چوگاجا رہے تھے۔ کوٹکے کے قریب ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ڈی ایس پی خان بہادر ، کانسٹیبل توصیف احمد، جمیل احمد، عثمان اور سید انور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈی ایس پی خان بہادر گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی فاتحہ خوانی کیلئے جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔