28 مئی ، 2013
سوات …سوات میں دھماکے کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی جاجا میاں کابیٹا جاں بحق اورجاجا میاں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگلور کے علاقے میں روڈ کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب امن کمیٹی کیرکن جاجا میاں اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منگورہ جارہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں جاجا میاں کابیٹا برکت مو قع پر ہی جاں بحق جبکہ جاجا میاں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے سید و شریف اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔