28 مئی ، 2013
ابو ظہبی…ملالہ یوسف زئی نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ابوظبی کے البحر محل میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد الزید النہیان اور متحدہ عرب امارت کی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر موجود تھے۔انھوں نے ملالہ سے ان کی خیریت دریافت کی اور تعلیم کے بارے میں ان کے خیالات سے آگاہی حاصل کی۔ ملالہ نے دونوں رہنماوٴں کی تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں ابوظبی کے پاکستانی سفارت خانے میں تقریب بھی ہوئی تاہم میڈیا کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔