09 مارچ ، 2012
رحیم یار خان… رحیم یارخان کے موضع ٹھل میں جرگے نے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کوقتل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بستی رمزے خان چانڈیو کے رہائشی مختیار چاندی کی بیٹی نے چند روز قبل گھر سے بھاگ کر ریاض سے کورٹ میرج کی تھی جس پرگھروالے ناراض تھے ،آج برادری کے جرگے میں قتل کا حکم سناتے ہوئے کہا گیا کہ لڑکے کے گھر پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا جائے۔پسند کی شادی کرنے والا جوڑ ا رپوش ہو گیا ہے۔