28 مئی ، 2013
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ اور دو بیٹوں سمیت7افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر 5 قطر موڑ کے قریب فائرنگ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اس سے قبل ماری پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اپنے دونوں بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔دوسری طرف اسٹیل ٹاون کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سلیم نامی شخص زخمی ہوگیا،کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے 35 سالہ رضوان اللہ زخمی ہوگیا،جبکہ نیو کراچی سیکٹر 11ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 20 سالہ ارسلان زخمی ہوگیا۔ ادھر شاہ لطیف ٹاون کے علاقے صالح محمد گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 24 سالہ سیف اللہ زخمی ہوا۔ لانڈھی داوٴود چورنگی کے قریب نا معلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 5 سالہ بچی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔