پاکستان
28 مئی ، 2013

ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

لاہور…ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 15 سال ہو گئے،ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے اور بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے آج ہی کے دن 28 مئی 1998 کوچاغی کے پہاڑوں میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاتھا۔ یوم تکبیر،پرآج وفاقی دارالحکومت،چاروں صوبوں،گلگت و بلتستان،شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزید خبریں :