09 مارچ ، 2012
اسلام آباد… آئی جے آئی جے کی تشکیل میں اسٹبلشمنٹکے کردار سے متعلق اصغرخان کیس میں درخواست گزار کے وکیل نے آج سپریم کورٹ سے چار نکاتی استدعا کی ۔ عدالت کے پوچھنے پر اصغرخان کے وکیل سلمان راجا نے کہاکہ حلف کی خلاف ورزی کرنے والوں کا اقدام ، آئین سبوتاژکرنے کے مترادف قرار دیا جائے، جمہوری اور انتخابی عمل میں مداخلت پر فوجی فرد کا یہ عذر یا دفاع تسلیم نہ کیا جائے کہ اس نے یہ کام اپنے اعلی افسر کے کہنے پر کیا، انتخابی عمل میں خفیہ فنڈز کا استعمال سنگین فراڈ قرار دیا جائے ، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ ان تمام نامزد افراد کے خلاف کارروائی کرے جن کا نام سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کے بیان میں شامل ہیں ۔