28 مئی ، 2013
خیر پور…خیرپور کے قریب لاشاری برادری کے 2گرپوں میں مسلح تصادم میں 6افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔کوٹ ڈیجی کے قریب گوٹھ مٹھل لاشاری میں 3سال قبل لڑکی کے اغوا کے واقعہ پر لاشاری برادری کے 2گرپوں میں دشمنی پیدا ہوگئی تھی اور دونوں گرپو ں میں مسلح تصادم شروع ہوگیا۔آج بھی دونوں گرپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشدگی پھیل گئی ہے ،پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی ہے اورصورتحال کنٹرول میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔