پاکستان
28 مئی ، 2013

غیرمعیاری گیس سلنڈروں پر پابندی:لاہور ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس

غیرمعیاری گیس سلنڈروں پر پابندی:لاہور ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ویگنوں اور رکشوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈروں پر پابندی کیلیے دائر درخواست پر چیف ٹریفک آفیسر ، ڈی آئی جی ٹریفک ،پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو 30 مئی کیلیے نوٹس جاری کر دیے۔محمد شاہد ایڈووکیٹ نے گجرات میں اسکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کو بنیاد بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لاہور میں بھی مسافر ویگنوں اور رکشاوٴں میں گیس کے غیرمعیاری اور ناقص سلنڈر نصب ہیں،یہ کسی بھی وقت بڑے جانی اور مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں،عدالت اس کا نوٹس لے اور غیرمعیاری ناقص گیس سلنڈروں کی تنصیب اور اس کے کاروبار پر پابندی عائد کرے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کر دیے ۔

مزید خبریں :