28 مئی ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے سوشل میڈیاپر توہین آمیز مواد کے صفحات بلاک کرنے کا حکم دیاہے۔ فیس بک پر اسلام کے حوالے سے توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی وکیل عارف خان کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمد خان نے محکمہ داخلہ، پی ٹی اے حکام اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیا کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ صفحات بلاک کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام ادارے بیس دن کے اندر وضاحت پیش کریں۔جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مواد کی اشاعت سے مذہبی جذبات ابھرتے ہیں۔اور معاشرے میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔