28 مئی ، 2013
اسلام آباد… سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد ایڈمرل (ر)فصیح بخاری نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں افسران و عملے سے الوداعی ملاقات کی ہے ، ذرائع کے مطابق الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے فصیح بخاری کا کہنا تھا کہ امید نہیں تھی کہ ایسا فیصلہ آئے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں، فیصلہ جیسا بھی ہے، گھرجاوٴں گا۔