09 مارچ ، 2012
اسلام آباد …وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام کو آئی ایس آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا ہے۔وہ اپنے عہدے کا چارج 19مارچ 2012کو سنبھالیں گے،اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔وہ اس وقت کمانڈر فائیو کور (کور کمانڈر کراچی )کے فرائض انجام دے رہے۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سبکدوش ہونے والے سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا 18مارچ کو اپنی اضافی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائینگے۔