03 جون ، 2013
لاس اینجلس…امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ قریبی آبادی تک پہنچ گئی۔ سیکڑوں گھروں کونقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے اور گرین ویلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔آگ بیس ہزارایکڑرقبے تک پھیل گئی ہے جس پرقابوپانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔تیزی سے پھیلتی آگ کے شعلے قریبی آبادی تک جاپہنچے جس سے6 گھر جل گئے جبکہ سیکڑوں گھروں کونقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔علاقے کی آبادی کوپہلے ہی خالی کرالیاگیاتھا۔ایک ہزار فائرفائٹرز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔