کاروبار
10 مارچ ، 2012

خوردنی تیل ٹرانسپورٹرزکا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

خوردنی تیل ٹرانسپورٹرزکا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی … خوردنی تیل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری پر 21 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، خوردنی تیل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بختاور وزیر نے بتایا کہ گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور این ایل سی کی جانب سے مطالبات مانے جانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بختاور وزیر کے مطابق بات چیت میں طے پایا ہے کہ این ایل سی تیل کی ترسیل کے لئے صرف وہی ٹینکرز استعمال کریگی جو اس کی ملکیت میں ہے۔ تین ہفتوں سے ہڑتال کے سبب 96 فیکٹریوں میں گھی اور تیل کی تیاری کا کام معطل تھا جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیل کی دوبارہ ترسیل کے آغاز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی شروع ہوجائے گی۔

مزید خبریں :