پاکستان
10 مارچ ، 2012

سانحہ کوہستان میں ملوث 5دہشتگرد گرفتار، بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ،رحمان ملک

سانحہ کوہستان میں ملوث 5دہشتگرد گرفتار، بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ،رحمان ملک

گلگت…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ کوہستان میں ملوث 5دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ گلگت میں مختلف وفود سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ گلگت میں امن کیلئے فورسز کیساتھ ساتھ امن جرگہ بھی بحال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ کیاہے اور شاہراہ قراقرم پر سفرمحفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں بڑھانے کیلیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں :