پاکستان
10 مارچ ، 2012

مہران گیٹ، اصل چور بچانے کیلئےء ’چور،چور‘ کا شور مچایا ہوا ہے، رانا ثناء اللہ

مہران گیٹ، اصل چور بچانے کیلئےء ’چور،چور‘ کا شور مچایا ہوا ہے، رانا ثناء اللہ

راولپنڈی… پنجاب کے وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاہے کہ مہران بینک اسکینڈل میں چور چور کا شور اس لئے مچایا جارہا ہے تاکہ اصل چور کو بچایا جاسکے ۔ پنجاب کے وزیرقانون ، راول پنڈی میں پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں اے ایس آئیز کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ٹریننگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازات بھی تقسیم کئے، تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مہران بینک اسکینڈل میں ابھی تک ثابت کچھ نہیں ہوسکا ہے، انکی جماعت آصف علی زرداری کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گی، انہوں نے کہاکہ صوبے میں کہی بھی سیاسی بھرتی نہیں ہوئی، چار برس میں 16 ہزار پولیس اہلکار ، میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں، صوبائی وزیر نے کہاکہ نئی ووٹر لسٹیں ابھی تک مکمل نہیں ہیں اس لئے قبل از وقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں :