پاکستان
10 مارچ ، 2012

فیصل آباد، نقل کرنے میں ملوث 55طلبا ذاتی مچلکے پر رہا

فیصل آباد، نقل کرنے میں ملوث 55طلبا ذاتی مچلکے پر رہا

فیصل آباد فیصل آباد میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کرنے کے الزام میں گرفتار55 طلبہ کو رہا کر دیا گیا۔ تھانہ ساہیاں والا کے ایس ایچ او نے ذاتی مچلکے پر ان طلباء کو رہا کر دیا۔ پولیس کے مطابق چک نمبر 49 ج ب میں قائم دو امتحانی مراکز کے سپرانٹنڈنٹس نے اطلاع دی کہ 55 طلبہ جنرل سائنس اور کیمسٹری کے پرچے کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں. اس پر پولیس نے 55 طلبا کو گرفتار کرلیا جبکہ 6 نکلنے میں کامیاب ہوگئے. تھانہ نشاط آباد میں 55 طلبہ کے خلاف نقل کے مقدمات درج کرلئے گئے تھے۔

مزید خبریں :