10 مارچ ، 2012
لاہور… وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پیسے کے لین دین میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے، جن لوگوں نے قومی خزانے کو لوٹا انہیں بے نقاب کیا جائے۔ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ روئیداد خان کو بھی شامل تفتیش کرے، پیسے کے لین دین میں ملوث افراد میڈیا کے بجائے عدالت میں وضاحت کریں۔ سپریم کورٹ مہران بینک اسکینڈل میں ملوث افراد کو سزا دے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھی کرپشن کے حمام میں غوطے کھائے، پاکستان میں من پسند حکومتیں بنانے اور گرانے کا کام کیا جاتا رہا۔ حکومتیں گرانے اور بنانے والوں کے نام منظر عام پر آ گئے۔