10 مارچ ، 2012
قاہرہ… مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی معزولی کے تیرہ ماہ بعد نئے صدر کے انتخاب کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آغاز ہوگیا۔ مئی میں ہونے والے پہلے صدارتی انتخابات کے لئے تمام جماعتیں جن کی ایوان بالا یا زیریں میں کم از کم ایک رکن پارلیمنٹ ہو اس انتخابات میں اپنے امیدوار نامز کرسکتے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے دونوں ایوانوں کے کم از کم پچاس اراکین کی حمایت یا پچاس ہزار ووٹرز کی تائید لازمی ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے ہفتہ کی صبح ممکنہ امیدوار الیکشن کمیشن کے سامنے لائنیں لگائے دکھائی دئے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ اقتدار کے بعد مصر میں اپنی نوعیت کے پہلے صدارتی انتخابات ہونگے جو شفاف ومنصفانہ ہونگے۔