پاکستان
10 مارچ ، 2012

آئی ایس پی آر : ظہیر الاسلام کی شاہ رخ خان سے رشتے داری کی تردید

 آئی ایس پی آر : ظہیر الاسلام کی شاہ رخ خان سے رشتے داری کی تردید

کراچی… آئی ایس پی آر نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی شاہ رخ خان سے رشتے داری کی تردید کردی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سے دور کی رشتہ داری کا دعویٰ کیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق شاہ رخ خان کی والدہ لطیف فاطمہ شاہ نواز خان کی لے پالک بیٹی تھی جو ظہیر الاسلام کے چچا ہیں۔ اس وقت آئی ایس آئی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسفند یار علی خان پٹوڈی بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کے چچا ہیں۔ اخبار کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام انڈین نیشنل آرمی کے ہیرو شاہ نواز خان کے بھتیجے ہیں اور انہی کی وجہ سے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی ایک کمزور تعلق داری بھی ہے۔

مزید خبریں :