10 جون ، 2013
نئی دہلی…بھارتیہ جنتا پارٹی کے کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بھارت میڈیا کے مطابق ایڈوانی نے بی جے پی کی الیکشن کمیٹی، نیشنل ایگزیکٹو اور پارلیمانی بورڈ سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک روز قبل ہی متنازع رہنما اور گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو اپنی جماعت کا انتخابی مہم کے لئے کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔