پاکستان
10 جون ، 2013

خیبرایجنسی :جمرود میں نیٹوکنٹینرز کے قافلے پر حملہ،6افراد ہلاک

خیبرایجنسی :جمرود میں نیٹوکنٹینرز کے قافلے پر حملہ،6افراد ہلاک

جمرود…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیٹوکنٹینرزکے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 6افرادہلاک ہوگئے۔خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ گئی میں پاک افغان شاہراہ پر دہشت گردوں نے نیٹوکنٹینرز پرفائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں ڈرائیوراورکلینر سمیت 6 افرادہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے بعد دہشت گردوں نے 2نیٹوکنٹینرز کو آگ لگادی۔خاصہ دارفورس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھ گھنٹے تک جاری رہا۔جس کے بعد حملہ آورپہاڑی علاقوں میں روپوش ہوگئے۔ واقعے کے بعد پاک افغان سرحد پر ٹریفک معطل ہوگئی اورخاصہ دارفورس نے گشت بڑھا کر مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل طورخم بازار میں افغانستان سے آنے والی فوجی گاڑیوں کو ڈرائیورز نے سیکیورٹی خدشات پرکراچی لے جانے سے انکار کردیاتھا اوروہ یہ گاڑیاں سرحد پر چھوڑکرفرارہوگئے تھے۔پانچ دن بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے یہ گاڑیاں واپس افغانستان بھجوادی تھیں۔

مزید خبریں :