10 جون ، 2013
پنجگور…پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کراس کے مقام پر دوران چیکنگ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک نوجوان امتیاز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔