پاکستان
11 جون ، 2013

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گرمی بڑھتے ہی گلیشئر پگھلنے لگے

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گرمی بڑھتے ہی گلیشئر پگھلنے لگے

غذر…گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گرمی بڑھتے ہی گلیشئر پگھلنے لگے ہیں ،جس سے دریا ئے غذر کے کنارے آباد لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ضلع غذر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی گلیشئر پگھلنے سے نالوں میں پانی کی سطح تیز ی سے بلند ہورہی ہے اورپانی دریائے غذر میں داخل ہو رہا ہے۔جس سے دریا کے کنارے آباد گاوٴں داماس کے درجنوں گھر زیر آب آگئے ہیں اور لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔نقل مکانی کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے پانی گاوٴں میں داخل ہوگیاہے۔

مزید خبریں :