پاکستان
11 جون ، 2013

زلزلے سے متاثر مانسہرہ کا تاریخی ڈاڈر اسپتال 8سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکا

مانسہرہ…مانسہرہ کا تاریخی ڈاڈر اسپتال زلزلے کے 8سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکا،چور اسپتال کی کھڑکیوں اور دروازوں کے بعد اینٹیں اور پتھر بھی لے جانے لگے ہیں۔ مانسہرہ کے پر فضاء مقام پر برٹش دور حکومت میں یہ تاریخی اسپتال خاص طور پر ٹی بی کے مریضوں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔2005کے زلزلے میں اسپتال کی عمارت گری تو آج تک دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی۔اسپتال کا پورا عملہ باقاعدگی سے تنخواہیں لے رہا ہے لیکن ڈیوٹی بہت کم لوگ کرتے ہیں جسکی وجہ سے چور کھڑکیوں ، دروازوں اور بنچوں کے بعد پتھر اور اینٹیں بھی غائب کر تے جارہے ہیں۔اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں میں سے روزانہ صرف ایک ڈیوٹی دیتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ عوام نے حکومت سے اسپتال کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :