11 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی ، منشیات ،منی لانڈرنگ،منظم جرائم،امیگریشن اور دیگر شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون بڑھائے گا۔برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ برطانوی حکومت فورینزک کے شعبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی تعاون فراہم کرے۔برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانیہ کو نواز شریف حکومت سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔