11 جون ، 2013
کابل …افغان دارالحکومت کابل میں خود کش کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے چھٹی کے وقت خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز موادسے بھری گاڑی سپریم کورٹ کے عملہ کی بس سے ٹکرادی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔کابل میں امریکی سفارت خانے اور ایساف ہیڈکوارٹر کے نزدیک بھی دھماکا ہوا۔تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔