11 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں فوری ریلیف دینے کیلیے انتظامات کرنیکی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اپنی سربراہی میں انرجی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم نوا زشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے توانائی بحران پر ایک اجلاس میں ہوا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے دیگرارکان میں وزیراعلیٰ پنجاب ، پیٹرولیم،خزانہ اور پانی و بجلی کے وزراء شامل ہوں گے۔ انرجی کمیٹی ہر 15 دنوں کے بعد اجلاس منعقد کرے گی، جو توانائی کے بحران کے معاملے پر تجاویز مرتب کرے گی ۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انرجی کمیٹی کو ان کااعتماد اور تعاون حاصل ہوگا، کمیٹی تمام صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت اور تعاون کرے گی۔وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے بجلی کی موجودہ صورتحال پر اجلاس کو بریفننگ دی ۔