پاکستان
11 جون ، 2013

سپریم کورٹ : منشیات کے بڑے ا سمگلروں کی فہرست ایک ہفتے میں طلب

سپریم کورٹ : منشیات کے بڑے ا سمگلروں کی فہرست ایک ہفتے میں طلب

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اے این ایف سے منشیات کا کاروبار کرنے والے بڑے ا سمگلروں کی فہرست ایک ہفتے میں طلب کر لی ، چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا میں ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے سمگلروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منشیات اسمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ معاشرے کے خلاف جرم کو ختم کرنا ضروری ہے ، اے این ایف کی کارکردگی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے ، اے این ایف نے حکومت اور عالمی اداروں سے مالی معاونت کے باوجود موثر کارکردگی نہیں دکھائی۔منشیات اسمگلروں کو پکڑنے کے بجائے منشیات لے جانے والی عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں بند کر دیا جاتا ہے، عدالت سمجھنے سے قاصر ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے اصل لوگوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا، اے این ایف کی رپورٹ میں بظاہر تمام حقائق درست نہیں، کیس کی مزید سماعت 19 جون کو ہو گی۔

مزید خبریں :