پاکستان
11 جون ، 2013

اب پنجاب میں زیادہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟پیپلز پارٹی

اب پنجاب میں زیادہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟پیپلز پارٹی

لاہور… پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی پی کے دور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب میں عوامی احتجاج کی قیادت کرنے والے وزیر اعلی شہباز شریف اب کہاں ہیں؟لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اب تو مرکز میں پیپلز پارٹی کی نہیں بڑے بھائی کی حکومت ہے،پھر کیوں پنجاب میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟ پنجاب میں پر تشدد عوامی احتجاج نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ ان کے ساتھ نہیں اور ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اب امیر المومنین اور مغل بادشاہوں جیسا طرز سیاست اور خواب دیکھنے کا وقت نہیں عوام سے کئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :